شام میں خانہ جنگی شدت اختیار کرگئی،حکومت مخالف جنگجوؤں نے حلب اور ادلب کے بعد چوتھے بڑے شہر حما پر بھی حملہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق جنگجو شہر کے اطراف میں چارقصبوں پرقابض ہوچکے ہیں،شہر کےمرکز سے صرف دس کلومیٹر کی دوری پر ہیں،روس نے یوکرین کو شام میں انتشار کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
دوسری جانب شام کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں روس اور یوکرین ایک دوسرےپرالزامات کی بارش کردی،روسی وزارت خارجہ کےمطابق شامی جنگجوؤں کو یوکرین سے ڈرونز اور ہتھیار مل رہےہیں، ماسکو بشار الاسد کے ساتھ کھڑا ہے۔