وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بلائنڈٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم اور قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان الیون کی جانب سے عالمی سطح پر فتح کا پرچم بلند کرنا قابل فخر ہے، معذوروں کے عالمی دن پر بصارت سے محروم چیمپیئنز نے قوم کو خوبصورت ترین تحفہ دیا ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت کر ثابت کیا کہ "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" ، قوم کو خوشی کے اس موقع پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشاء اللہ سبز ہلالی پرچم ہر جگہ سربلند رہے گا۔