بہاولپور کے علاقے ایونیو میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تاہم 4 سالہ بچی کے جسم پر کوئی زخم کا نشان نہیں ہے ، وہ صرف بے ہوش پائی گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
مقتولین کی شناخت محمد کاشف ، عروج خان ، جہانزیب ، عبداللہ، عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان پانچوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کے باہر تالا لگا کر فرار ہوئے ، ریسکیو اہلکار گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے ۔
پولیس کا کہناہے کہ فرانزک ٹیمیں وقوعہ پر روانہ ہو گئیں ہیں ، مزید معلومات اکھٹی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔






















