پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) عاطف خان سمیت 254 ملزمان 9 مئی سے متعلق کیس میں بری ہوگئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت مردان میں 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت کی جانب سے عدم ثبوت کی بناء 254 افراد کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بری ہونے والے افراد میں پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور ایم پی اے طارق اریانی شامل ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 69 کارکنوں کے خلاف کیس جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔
وزیر خوراک ظاہر شاہ طور و ایم پی اے عبدالسلام اور افتخار مشوانی 69 کارکنوں میں شامل ہیں۔