ملک میں جاری انٹرنیٹ بحران پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا،قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 5دسمبر کو ہوگا۔
چیئرپرسن پلوشہ خان قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی،اجلاس میں انٹرنیٹ کی سست روی اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت آئی ٹی 6 ماہ کےدوران آئی ٹی سیکٹرکو ہونے والے نقصان پر بریفنگ دے گی۔
پاشا کی طرف سےجمع کرائی گئی پٹیشن بھی اجلاس میں زیرغورآئے گی،سیکرٹری وزارت کے بجٹ، اخراجات اورکنٹریکٹ ملازمین پربریفنگ دیں گے،این ٹی سی کی طرف سے ادارےکی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔