وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا بیس واں اجلاس آج طلب کرلیا ہے پنجاب کابینہ کا چھیاسٹھ نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس دوپہر بارہ ایوان وزیر اعلی میں ہوگا ۔
وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس طلب کرلیاپنجاب کابینہ کے وزراء اور تمام سیکرٹریز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
پنجاب کابینہ کا چھیاسٹھ نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں اقلیتوں کیلئےکارڈ اورمطلوبہ فنڈز کی اجراء کی منظوری شامل ہے، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے رولز کی منظوری ایجنڈے کا حصہ قرار دیا ہے،سرکاری رہائش کیلئےچوبرجی کےپاس کثیر المنزلہ ٹوین ٹاورزکی تعمیرکی منظوری شامل ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا ٹرانسپورٹ کیلئےاسپیشل انیشیٹو کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہےاسسٹنٹ کمشنرکو سماعت کا اخیتارات دینےکی منظوری ایجنڈے میں شامل ہےوزیراعلی فلم فنڈز کی منظوری ایجنڈے کا حصہ قرار دیا گیا ہےہارس اینڈ کیٹل شو2025کےفنڈزکی منظوری ایجنڈے میں شامل ہےسوہنا پنجاب سیاحت انٹرنشپ پروگرام منصوبے کا آغاز کی منظوری بھی شامل کی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ کا چھیاسٹھ نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبہ کیلئے زمین کے حصول کی منظوری دی جائے گی،سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ایجنڈےمیں شامل ہے،ساہیوال واٹر اینڈ سیوریج کےفنڈزکی منظوری سمیت دیگرایجنڈے شامل ہے۔