خیبرپختونخوا حکومت نے گورنرکو جامعات چانسلرکےعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا مجوزہ ترمیمی بل کے تحت صوبے کی جامعات کے چانسلراب گورنر نہیں بلکہ وزراعلی ہوں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا کی جامعات چانسلر کی کرسی خطرے میں پڑگئی ہےصوبائی وزیر قانون نے خیبر پختونخوا جامعات ترمیمی بل 2024 اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل کے تحت صوبے کی جامعات کے چانسلرکا عہدہ گورنرسے لے کر وزیر اعلی کو دیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیمی بل میں جامعات وائس چانسلرکی تقریری کا اختیار بھی وزراعلی کو تفویض کرنے کی تجویز کی گئی ہےجبکہ وائس چانسلر کی تقریری تعیناتی کا دورانیہ چارسالہ مدت ہوگا تعیناتی کے2 سال بعد وائس چانسلر کی کارکرگی کا جائزہ لیا جائے گا 65 فیصد سے کم کارکردگی رپورٹ پر اسکا دورانیہ ختم کیا جا سکے گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرنے چانسلر کا عہدہ وزیراعلی کو دینے کے بل کی مخالف کا فیصلہ کر دیا ہے۔