حج درخواستوں کی وصولی میں کمی کے باعث وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 دسمبر کو ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں 13 روز توسیع کرنے کی تجویز ہے اور قرعہ اندازی 6 دسمبر کے بجائے 9 دسمبر کو کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 55 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا۔