بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
پیر کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزمان نے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہیں کرائے ۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی آج پھر عدالت پیش نہ ہوئیں جس کے باعث عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 28 نومبر کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہونا تھی جو احتساب عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی کے 2 دسمبر ( آج ) تک ملتوی کردی گئی تھی۔
احتساب عدالت کی جانب سے مسلسل عدم پیشی پر جاری کے گئے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے تھے۔