اسلام آباد ہائی کورٹ میں عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی صحت یابی اوررہائی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےکیس کی سماعت کی،وزیر اعظم نے امریکا جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پردستخط کر دیئے،اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔
نمائندہ وزارتِ خارجہ نےبتایاکہ ویزوں کی درخواست بھیج دی، امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہا ذاتی وجوہات کی بناءپرسینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جارہے، حکومت کی جانب سے اب سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےکیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی