لاہور کےمختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح سے تجاوز کر گیا۔
مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس دوسو اڑتالیس مگرمختلف علاقوں میں تین سوسےزائد ریکارڈکیا گیا۔شہرکا مجموعی موجودہ ائیرکوالٹی انڈکس 248 ریکارڈکیا جارہا ہے،فضا میں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت گائیڈلائنز سے 34 گنا زائد ریکارڈ کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی ائیرمانیٹرز کےمطابق کینٹ کا ائیرکوالٹی انڈیکس 455 ،شملہ پہاڑی 402، ڈیفنس فیز 8 کا 317،گارڈن ٹاون کا 297 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی بھی انسداد اسموگ ایس او پیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں،دھواں چھوڑنے والی دوہزارچھ سو اکانوےگاڑیوں کےچالان کئے گئے،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنےوالی 1307 گاڑیاں بندکرائی گئیں ،فٹنس سرٹیفکیٹ کےبغیرچلنے والی 1602 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔