وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالےاجلاس میں23نکاتی ایجنڈازیربحث آئےگا،بگاس سےبجلی بنانےوالے8 پاورپلانٹس کےٹیرف کادوبارہ جائزہ لیاجائےگا، جےڈی ڈبلیو،چنیوٹ پاور،حمزہ شوگر،المعیز انڈسٹری، تھل اور چنار انرجی شامل ہیں۔
کابینہ کوٹیکس کےحصول کیلئےکیےگئےاقدامات پربریفنگ دی جائےگی،وزراءاوروفاقی سیکریٹریوں کےبیرون ملک بزنس کلاس میں سفر کی اجازت پر غور ہوگا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل کے مسودےکی منظوری دیئےجانےکاامکان ہے۔
بیرون ملک پاکستان چیئرزکےلیےمفاہمتی یادداشتوں کی تجدیدکی منظوری متوقع ہے،یوریاکی قیمتوں کے استحکام کےلیےکابینہ کمیٹی کی رپورٹ کاجائزہ لیاجائےگا، اسلام آبادسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کواسٹریٹجک ریاستی ادارہ قراردیاجائےگا،کابینہ اجلاس میں ادویات کیلئےقومی قیمت کمیٹی کی تشکیل نوپربھی بحث ہوگی۔