محکمہ موسمیات کے آج شام کے وقت اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پوٹھوہار، بھکر، کوٹ ادو، رحیم یارخان، ملتان میں آج رات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال، ڈی جی خان، لیہ، مری، گلیات میں بھی رات کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرستان، کوہاٹ، کرک، کرم، ایبٹ آباد میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، کوہستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
سبی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، خضدار، کوئٹہ ، زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، کوہلو میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ موسیٰ خیل، بارکھان، نصیرآباد، لورالائی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات میں اسموگ یا دھندپڑسکتی ہے۔
شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد میں شام کو اسموگ اور دھندکا امکان ہے، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان بھی متاثر ہوں گے۔ کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں اسموگ اور دھندکی توقع ہے۔