نئے دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار102000پوائنٹس کی حدعبورکرلی ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس874پوائنٹس بڑھ کر 102231پوائنٹس پرجاپہنچا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 1ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالرکی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے،انٹر بینک میں ڈالر 15پیسےسستاہوکر277روپے90پیسےپرآگیا