اوگرا نے ایل پی جی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگراقوانین پرعمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ 3 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ سے ایک کروڑ جبکہ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دے دی۔
غیر معیاری ایل پی جی سلینڈر اور آلات فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا، اوگرا نے بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ، اوگرا نے نئے قوانین کی سمری منظوری کے لیے بھجوا دی۔