اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کی مد میں تحریک انصاف کا 3 روزہ احتجاج قومی خزانے کو 33 کروڑ روپے سے زائد میں پڑا۔
ذرائع کے مطابق 3 دن کا احتجاج اسلام آباد پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا، مختلف مقامات سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے، اسلام آباد پولیس نے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کئے۔
اسلام آباد پولیس نے آنسوگیس کے 35 ہزار شیل کا بندوبست کررکھا تھا، پولیس نے 3 دن کے دوران 15 کروڑ کے آنسو گیس شیل استعمال کیے، ربر کی گولیوں اور 2500 بندوقوں پر 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔