وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفامزکےتحت ہر جیل میں ذہنی صحت مرکز قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئراورجونیئر سائیکالوجسٹ تعینات کر دیے۔
پنجاب میں جیل ریفارمزکا سلسلہ جاری،محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق ہرجیل میں ذہنی صحت مرکز قائم کیاجائیگا جہاں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ، تشخیص اورمشاورت ہوگی،جیل آمد کے چوبیس گھنٹوں میں سائیکالوجسٹ ہرقیدی کا معائنہ کریگا ۔
جیل سائیکالوجسٹ ہرقیدی کےجرم،کریمنل ہسٹری اورشخصیت کےمطابق اس کی کیٹیگری کا تعین کریگا ۔ سائیکالوجسٹ ذہنی تناؤ کے شکار قیدیوں سے بہتر رویےکیلئے جیل عملے کی تربیت کریگا،قیدیوں کو ذہنی تناؤ اورخود کشی کےرجحانات سے بچاؤکیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
جیل سائیکالوجسٹ کو پیرول بورڈکا ممبربھی بنادیا گیا،جیل سائیکالوجسٹ قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ رپورٹ دیگا،ماہر نفسیات پر تشدد رویے کے حامل اسیران کی کاؤنسلنگ کریگا۔