وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سےلاہورکے3200صحافیوں پلاٹس دینےمیں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی جانب سے لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس فراہم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے، وزارت اطلاعات پنجاب اورروڈاکےدرمیان اراضی کی منتقلی کے ایم اویو پر دستخط کردئیے،سیکرٹری اطلاعات طاہر اضا ہمدانی اورسی ای او روڈاعمران امین نےایم اویوپردستخط کیے،عظمیٰ بخاری، صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری،سلیم ساگراورکرنل ریٹائرڈعابدموجود تھے،کونسل ممبران کوفارم پریس کلب سےجبکہ نان کونسل ممبران کوڈی جی پی آرسےفارم ملیں گے۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ آئندہ چندروزمیں جنرنلسٹ ہاﺅسنگ اسکیم فیزٹوکاپراسس مکمل کر دیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب3200صحافیوں کو اپناگھرفراہم کرنےکا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں،تمام صحافیوں کومیرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے۔
مزید کہا اس معاملےمیں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرایف بلاک کامسئلہ بھی حل کردیاگیاہے۔