استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد و جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود ضلعی صدر لاہور ملک زمان نصیب جنرل سیکرٹری رانا جاوید شریک ہوئے ۔
اجلاس میں سابق ناظم راوی ٹاون عامر منیر نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ شالامار ٹاؤن سے یوتھ کے نمائندوں نے بھی ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اجلاس میں سابق وزیر و صدر مینارٹی ونگ آئی پی پی پنجاب عمران ہارون گل، سنئیر نائب صدر لاہور ملک کلیم اللہ ، نائب صدر آئی پی پی لاہور ملک شفیق، ایڈیشنل سیکرٹری ملک نعمان، انفارمیشن سیکرٹری حسن رضا ، سوشل میڈیا سیکرٹری ملک عمیر واحد شریک ہوئے ۔ ان کے علاوہ لاہور ٹاؤنز کے نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب کی خصوصی کاوشوں سے آئی پی پی کا قافلہ وسیع ہو رہا ہے۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ نئے شامل ہونے والوں کو خصوصاً یوتھ ونگ کو صدر عبدالعلیم خان اور کابینہ کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں، پارٹی کو منظم کرنے پر ضلعی صدر ملک زمان نصیب داد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اقدام قتل کے مزید مقدمات درج ہو رہے ہیں جنہیں بھگتنا ہوگا، اب رہائی بھول جائیں، بانی پی ٹی آئی نے جو بویا وہی کاٹ رہے، متشدد سیاسی رویوں کی مذمت کرتے ہیں۔
میاں خالد محمود نے کہا کہ نیک نیتی شامل ہو تو اللہ کامیابی عطا کرتا ہے، الیکٹیبلز بھی اس پارٹی کا حصہ بن رہے، سابق ناظم راوی ٹاؤن عامر منیر کی شمولیت سے آئی پی پی لاہور میں مزید مضبوط ہو گی۔
رانا نذیر احمد خان ے کہا کہ صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب کی خصوصی کاوشوں سے آئی پی پی کا قافلہ وسیع ہو رہا ہے، آنے والا وقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہے، لاہور کا فیصلہ پنجاب کا فیصلہ ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں جلد ہی کنونشن کے انعقاد کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے
رانا نذیر نے کہا کہ آئی پی پی محض نام ہی نہیں بلکہ پاکستان کے استحکام کی علامت ہے، عبدالعلیم خان کی قیادت پر فخر ہے، سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے مایوسی کی فضا ختم کریں گے۔