کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں بلوچستان بھر سے ٓائے ہوئے کالجز کے پرنسپلز اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کےدوران فیکلٹی ممبران نے کورکمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے،پرنسپل اور اساتذہ کرام نے کورکمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بلوچستان کےتمام اضلاع سےآۓہوۓ اساتذہ نےپاک فوج اور ایف سی کی بلوچستان میں امن بحالی کوشیشوں کو سراہا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔