رواں مالی سال کے دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کے پانچ ممالک بشمول قزاقستان ، کرغستان، تاجسکتان، ترکمانستان اور ازبکستان کو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 67.11 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔
گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2023 کےدوران ان ممالک کو 66.38 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔