پی ٹی آئی احتجاج ختم ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے ایک روزہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 99 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے بند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کےتیسرےروز اسٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں چند منٹ میں ایک ساتھ 95، چھیانوے،97 اور 98 ہزار پوائنٹس کی پانچ حدیں بحال ہوگئیں
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 4500 سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی،ہنڈریڈ انڈیکس 4595 پوائنٹس بڑھکر 99269 پوائنٹس پر بند ہوا
مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم رہے،آج مارکیٹ میں 39 ارب 45 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 5 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔
،خیال رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔