سری نگرہائی وے پررینجرز اہلکاروں کوگاڑی سے کچلنے کے واقعہ پروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرآئی پی پی نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پرحملوں اورانہیں زخمی کرنے کی مذمت کی ہے،انہوں نے کہارینجز اہلکاروں اورکانسٹیبل مبشر کی شہادت،سو سے زائد زخمیوں کا سن کر دل افسردہ ہو گیا۔
مزید کہا متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اوردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کوجلد رو بصحت فرمائے۔