احتجاج کی آڑ میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظر عام پرآگئیں۔
پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ویڈیوز سے واضح ہے کہ توڑپھوڑ اورجلاؤ گھیراؤایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرین نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور مختلف مقامات میں آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند عناصر کی شناخت کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گزشتہ تین روز سے جاری پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پنجاب پولیس اور ریجنرز کے 5 اہلکار شہید جبکہ 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید اور 119 اہلکار زخمی ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پرتشدد کاروائیوں میں رینجرز کے تین اہلکار شہید اور پانچ شدید زخمی ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ پولیس کی جانب سے متعدد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج تعینات کر دی گئی۔ آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی گئی فوج کو شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔