وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پیچھے بیٹھا خفیہ ہاتھ پی ٹی آئی کوکنٹرول کررہاہے، فسادکی جڑصرف ایک خفیہ ہاتھ ہے جو سب پربھاری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کی لیڈرشپ بات کرناچاہتی تھی مگر ایک یہ خفیہ ہاتھ سب پربھاری ہے۔ خفیہ ہاتھ کےارادے کچھ اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سنگجانی کی طرف جانے کیلئے راستے کھلوائے، ہم نے کوشش کی اسلام آباد کی سڑکوں پر تماشہ نہ بنے، آنسوگیس کی شیلنگ کسی اورکی نہیں ملک کی بدنامی ہے۔ یہ لوگ آنسو گیس کے شیل ساتھ لارہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کل ہماری مجموعی طور پر 4شہادتیں ہوئیں، ایک پنجاب پولیس کاجوان،3رینجرزجوان شہید ہوئے، پنجاب پولیس کے5اہلکارتشویشناک حالت میں ہیں، کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گولی کا جواب گولی سے بہت آسان تھا، اب آئی جی کو اختیار دے دیا جس طرح چاہیں نمٹیں، آئی جی اور جوانوں کو سپورٹ کریں گے۔ تقریباً2ہزار کے قریب لوگ ٹرینڈ ہیں،ان کا بیک گراؤنڈ چیک کرالیے۔