لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 300 کی خطرناک سطح سے نیچے آگیا
لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس گزشتہ 19 گھنٹے سے 300 سے کم ریکارڈ کیا جارہا ہے،شہر کا موجودہ مجموعی ایئرکوالٹی انڈِیکس 209 ریکارڈ کیا جارہا ہے،فضا میں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت گائیڈ لائنز سے 26.7 گنا زائد ہے۔
بین الاقوامی ایئرمانیٹرز کے مطابق شادمان 295، شملہ پہاڑی 277، گارڈن ٹاون 273 ریکارڈ کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ کینٹ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 273، ڈیفنس فیز 8 کا 263،فیروزپورروڈ 250،گلبرگ 217، گارڈن ٹاون 212 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔