پاک فوج نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سےوادی نیلم میں رولر ہیلتھ سینٹر قائم کردیا،جو علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وادی نیلم میں جہاں کئی دہائیوں سے صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان تھا وہاں ایک بڑا مسئلہ ہسپتال کی عدم دستیابی تھا۔ برف باری کے موسم میں راستے بند ہونے کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو اپنے مریضوں کے علاج کے لیے گیارہ گھنٹے پیدل سفر کر کے کیل جانا پڑتا تھا، اور کئی مریض راستے ہی میں دم توڑ جاتے تھے۔ ان مشکلات کے حل کے لیے پاکستان آرمی نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے تیس اکتوبر دوہزارچوبیس کو رولر ہیلتھ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ مرکز جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا، جس سے علاقے کے لوگوں کو بہتر صحت کی خدمات میسر آئیں گی۔ اہل علاقہ نے پاکستان آرمی اور ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔