گوجرانوالہ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ایما کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
تتلے عالی پولیس نےایس ایچ اوسلمان سلیم کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ 37 نامزد اور 100 نامعلوم کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا،مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ایما کاملزم نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 17 سنگین دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان سے اشتہاری ملزم عمران خان نے یہ تمام واقعہ سر زد کروایا ہے
تتلےعالی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل سابق ایم این اےبلال اعجاز اور ضلعی صدرارقم خان کوگرفتارکرنےکیلئے پولیس موقع پرپہنچی تو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بلال اعجاز اور ارقم خان کو فرار کروادیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے 6 کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا ،