پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کردی گئی۔
میٹروبس سروس 23 اور24 نومبر کومکمل طور پربند رہےگی،میٹروبس سروس صدر سے پاک سیکرٹریٹ اسٹیشن تک بند کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور میٹروبس سروس کومسافروں کیلئےمحدودکردیاگیا، میٹروبس گجومتہ سےایم اوکالج تک چلائی جارہی ہے،آج سارادن میٹروبس سروس محدودہی چلےگی۔
فیض آباد پُل سےاسلام آباد آنے اور جانے والے راستےبندکردیےگئے،اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھلا ہےجبکہ زیرو پوائنٹ پُل کے نیچےکنٹینرز کھڑے کردیےگئے ہیں۔
لاہور سےاسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ،بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پُل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں،رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے بیشترشہروں میں دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں کے اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔