عالمی فوجداری عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج جنگی جرائم سے باز نہ آئی۔
غزہ میں صہیونی فورسزکی جانب سے رہائشی علاقے پر بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہیدہوگئے۔المواصی میں پناہ گزین کیمپ پر بم برسائے گئے۔ ماں بیٹی سمیت چار فلسطین شہید ہوئے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ نےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی تین قرار دادیں مسترد کردی۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کا خیر مقدم کیا،ترکیہ،کینیڈا اور اٹلی نے فیصلے پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کردیا۔