ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے اسمگلنگ کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے حکومتی اداروں کا ملک بھر سے 887 سگریٹ کے سٹاکس، 364 کپڑے کے تھان اور 0.266 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا ہے،یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3789.64 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا،
ملک بھر سے 35134.51 میٹرک ٹن چینی جبکہ 4389840 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے،جبکہ 156186 کپڑے کے تھان اور 18.22 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا۔
ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔