الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کیس میں اُن کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی،دوران سماعت ممبر سندھ نے بتایا کہ حکام نےتحریری طورپریقین دہانی کرائی ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا بندوبست کر دیا جائے گا۔
ممبر الیکشن خیبرپختونخوا نے نشاندہی کی کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ضمانت ہو چکی تھی، لیکن ان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کسی اور کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فیصل چوہدری نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ شواہد ریکارڈ کرنےکےلیے ملزم کی موجودگی ضروری ہے،الیکشن کمیشن نےہدایت دی کہ آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کےذریعےحاضری یقینی بنائی جائے۔
ممبرکمیشن سندھ نےبتایا کہ آئندہ سماعت پرشواہد اورگواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔کیس کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔