وی پی این کی بندش اور سلو انٹرنیٹ نے آئی ٹی ایکسپورٹ کو خطرے میں ڈال دیا
آئی ٹی ایکسپرٹ کےمطابق تین سوملین ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا نقصان اور کمپنیز سمیت فری لانسرز کی دنیا بھر میں ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
آئی ٹی ایکسپرٹ نعمان سعیدکا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں آئی ٹی کمپنیزسمیت فری لانسرزکی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا،دنیا ترقی کررہی ہےاورہم ابھی تک فائروال اوروی پی این میں لگےہوئے ہیں،مسئلے کے حل کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسیاں بنانا ہونگی۔
دوسری جانب حکومت نے وی پی اینز یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری سمیت آن لائن سرگرمیوں سے سے جڑے شعبے اس فیصلے سے کیسے متاثر ہوں گے۔