پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی کی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پیر کے روز سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پیغام میں اپنی علیل بہن کی صحتیابی کی اپیل کی تھی۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’ میں جلد ہی آپ کو دیکھنے کے لئے آ رہا ہوں ‘‘۔
I am travelling back to see you soon my love stay strong
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 16, 2023
My sister is fighting for her life right now, I request you to make Duas for her health, will mean a lot. May Allah give her speedy recovery and a long healthy life Ya Rabb pic.twitter.com/CqvqNLCIEF
انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ’’ میری بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے، میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کی صحت کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔
تاہم، منگل کو انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں اپنی بہن کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
(إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,)
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 17, 2023
Surely we belong to Allah and to him we shall return.
With Heavy hearts we inform you that our beloved Sister passed away and her Namaz e Janazah will be at 17.10.2023 after Zuhur prayer at Zakariya masjid main 26th street… https://t.co/Ly4sK6XVGT
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’ ان کی علیل بہن کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی ‘‘۔
بعدازاں سابق کپتان کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز ایٹ میں واقع زکریا مسجد میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی قبرستان میں کی گئی ہے۔
مرحومہ کی نماز جنازہ میں سابق کرکٹرز، لیجنڈری اسکواش پلیٸر جہانگیر خان اور اداکاروں سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کرواٸی گٸی ۔