پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو میں شریک ڈیپارٹمنٹمل ٹیموں کی فیس دس گنا بڑھا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فیس بڑھائے کے عمل پر گریڈ ٹو میں شریک ٹیمیں پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور ٹیمیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔
پرائیوٹ ٹیموں کی رجسٹریشن فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ روپے کردی گئی جبکہ سالانہ فیس بھی پانچ لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔
سرکاری اور سروسیسز ٹیموں کی رجسٹریشن فیس 7 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال گریڈ تو میں 15 سے زائد پرائیوٹ ٹیموں کی تشکیل ہوئی جس کے باعث نئی ٹیموں کی تشکیل سے کھلاڑیوں کو روزگار ملا ۔
پی سی بی کے اس عمل سے کھلاڑی پھر سے بے روزگار ہوجائیں گے ، پرئیوٹ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو 65 لاکھ دینے کے بعد لاکھوں روپے ٹیموں پر بھی خرچ کرنا پڑیں گے ، پی سی بی نے لیٹر جاری کرکے گریڈ ٹو ٹیموں کو نئے قوائد سے آگاہ کردیا۔