دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے بدھ کے روز 94 ہزار ڈالر کی حد عبور کر لی ہے۔
آج بدھ پربٹ کوائن 94,078 ڈالرکی بلند ترین سطح چھوگئی،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے،یہ اضافہ ایسےوقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیےبات چیت کر رہی ہے۔
فنانشل ٹائمزکی ایک رپورٹ کےمطابق،ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ،جو ٹروتھ سوشل نامی پلیٹ فارم چلاتی ہے،نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی مالک کمپنی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج کے تعاون سےچلنے والےبکٹ کےایک آل اسٹاک معاہدے کےقریب ہے۔
مارکیٹ ماہرین کےمطابق،ٹرمپ کی کمپنی کے بکٹ خریدنےکی خبروں اوربلیک راک کےبِٹ کوائن ای ٹی ایف پرنیسڈیک میں پہلےدن کی آپشنزٹریڈنگ کےاثرات نےبِٹ کوائن کی قیمت کونئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔
تاجروں کو امید ہےکہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی،جس سے اس شعبے میں نئی جان آئے گی۔کرپٹو مارکیٹ کی کل قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے،جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
آسٹریلوی آن لائن بروکر پیپر اسٹون کے تحقیقاتی سربراہ کرس ویسٹن کا کہنا ہے کہ بِٹ کوائن میں حقیقی خریداروں کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے، اور اس کی قیمت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔