بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبردار ہوگئی ہے جس کی تصدیق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے کی جانب سے کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ہم 25 روز سے حکومتی اجازت کا انتظار کررہے تھے، بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے، بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے این او سی نہیں دیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو صرف وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا۔
چیئر مین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارت نے ہمیں اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن ہمیں لکھ کر بھیجے، ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، بھارت کے بغیر ورلڈکپ کروائیں گے۔