پنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والی 52 ہزار اولڈ ایج گاڑیوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نےسیف سیٹیز اور ایکسائز کی مدد سے فہرست مرتب کر لی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کاکہنا ہےکہ پنجاب میں فضائی آلودگی پھیلانے والی 52 ہزار اولڈ ایج گاڑیو کےسڑکوں پر آنےپرپابندی ہوگی،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اورایکسائز ڈیٹا کی مدد سےریکارڈ مرتب کیاگیا،تمام اضلاع کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیاں گاڑیوں کےخلاف کارروائی کریگی،وہ اولڈ ایج گاڑی جس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ان کوبندکروایا جائیگا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاویدقاضی کاکہنا ہےکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاٹیزناکہ بندی کرکےبغیرفٹنس چلنےوالی اولڈ ایج گاڑیوں کو پکڑیں گی،گاڑی اولڈ ایج ہو اورفٹ ہو،فٹنس سرٹیفکیٹ ہو وہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔