پاکستان میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچنج 96 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد گنوا بیٹھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 11.5 ماہ بعد ایک دن میں ایک ارب سے زائد شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی،ہنڈریڈ انڈیکس 320 پوائنٹس گر کر 95546 پوائنٹس پر بند ہوا
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 855 پوائنٹس بڑھکر 96711 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو بھی چھوا،آج مارکیٹ میں ساڑھے 37 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 14 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔