ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی سالانہ ترسیلات زراکتوبر2024میں 24 فیصداضافے کےساتھ 3 ارب ڈالررہیں،اکتوبر میںسعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر،یو اےای سے 620.9 ملین ڈالر،اوربرطانیہ سے 429.5 ملین ڈالرترسیلات زرموصول ہوئے۔
جولائی تا اکتوبر2024 میں مجموعی ترسیلات زر 35فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،ترسیلات زرمیں اضافےکا سبب ڈیٹاکی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہے،ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ ملا۔