زارا قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
ڈسکہ میں زاراکو بےدردی سےقتل کرنےوالےچاروں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعلاقہ مجسٹریٹ پونم کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نےچاروں ملزمان کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئےموترہ پولیس کےحوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 22نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا،پولیس نےمجسٹریٹ سے10روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
گذشتہ روز زہرہ قتل کیس میں پولیس نےتفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قاتل ساس کی دوسری بیٹی، اسکے بیٹے سمیت مزید چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔
گرفتارملزمان نےچند روز قبل زارا کو بےدردی سے قتل کیا تھا۔