اہلیہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے متحریک ہوگئی ہیں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی کارکنان اور عہدیداروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
بشری بی بی نے پشاور میں پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے بعدآئی ایس ایف اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں 24 نومبر احتجاج کے لئے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے بعض پارٹی عہدیداروں سے علیحدہ علیحدہ بھی ملاقاتیں کی ہیں بشری بی بی نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے پارٹی گل ظفر سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔