غزہ میں ایک اور اسکول اسرائیلی فوج کا ہدف بن گیا،صیہونی فوج نےغزہ سٹی میں پناہ گزینوں کے زیر استعمال اسکول پربمباری کردی،حملے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 41 شہادتیں ہوئیں۔
دوسری جانب مغربی کنارےمیں غیرقانونی یہودی آبادکاروں نےفلسطینی بستی پرحملہ کردیا، گاڑیوں اور دیگراملاک کو آگ لگادی،مصرمیں فرانسیسی سفیر نےرفح بارڈرکادورہ کیا اورجنگ بندی مذاکرات میں تیزی لانےکامطالبہ کیا۔
تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نےنیتن یاہو سے قیدیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی معاہدہ کرنے یا استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔