لاہور میں کئی روز بعد سورج نکل آیا ،شہرکا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 294 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
مختلف علاقوں کا انڈیکس تاحال 300 سے زائد کی خطرناک سطح پرہے،ایف سی کالج اور اطراف ائیرکوالٹی انڈکس 410 ،گلبرگ 376، ڈیفنس فیز 5 میں انڈیکس 360،ویلینشیا ٹاون 346، غازی روڈ 320، گارڈن ٹاون 315 ریکارڈ کیا جارہا ہے،جیل روڈ 302، واپڈا ٹاون 294، فیروزپور روڈ 294 ریکارڈکیاجارہا ہے۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اسموگ برقرار'ملتان کا ائیر کوالٹی انڈکس 248 ریکارڈکیاگیا ہے،ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیاہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے، احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہے،دوسری جانب شدید دھند کے باعث لاہورسےتمام موٹرویزکوٹریفک کے لیےبندکردیا گیا،موٹر وے انتظامیہ نے دھند کےموسم میں شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایات کی ہے۔