سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ عوام کے دکھوں کا علاج صرف پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ہے ۔
لاہورمیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر نے ملاقات کی اور اکیس اکتوبر کو پارٹی قائد نواز شریف کی واپسیؤ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاکستان کوترقی کی بلندیوں پردیکھنا چاہتے ہیں تو نوازشریف کولانا ہوگا، شہبازشریف
اس موقع پر شہباز شریف نےنواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر کارکنوں کے جذبے اور پارٹی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکیس اکتوبر کو مینار پاکستان پر پاکستان کے عوام اپنے قائد محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔ اکیس اکتوبر پاکستان کی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ عوام اور کارکنوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔