پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے پاکستان کوترقی کی بلندیوں پردیکھناچاہتے ہیں تو نوازشریف کولانا ہوگا،نواز شریف آئے گاتوآٹا بھی سستا ہوگا، بجلی بھی سستی ہوگی ،نوازشریف آئے گا تولیپ ٹاپ بھی ملےگا،مزدوری بھی ملےگی،نواز شریف آئے گاتوکاروبار بھی چلے گا،دکانیں بھی چلیں گی،نوازشریف کی لیڈرشپ میں جانیں لڑائیں گے،اورپاکستان کوقائداعظم اور اقبال کا پاکستان بناکردم لیں گے۔
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں،نوازشریف کا سپاہی ہوں،21اکتوبر کونوازشریف اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہوگا،نوازشریف کے دور میں آتا35،چینی52،ڈالر105روپے کاتھا،بجلی کے اندھیرے ختم ہوگئے تھے،پاکستان ترقی کی راہ پردوڑ رہا تھا،نوازشریف کے مخالفین کوترقی راس نہ آئی،نیا ماڈل لاکرقوم کے انڈر زہرگھولاگیا،پاکستان کو تقسیم کرنے کےلیے بدترین سازشیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کس طریقے سے 2013میں20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی،پورے پاکستان میں زراعت پیلی ہوگئی تھی ملک میں صنعت تباہ ہوگئی تھی،نوازشریف نے اللہ کا نام لیا اور دن رات محنت کرکے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا۔ واجپائی نے لاہور میں نوازشریف کے ساتھ معاہدہ کیا،مشرف نے12اکتوبر کو مارشل لالگاکر نوازشریف کی حکومت کوچلتا کیا،تاریخ گواہ ہےپاکستان کی معیشت کس طرح ہچکولی کھاتی رہی،نوازشریف کے دور میں ملک تیری سے ترقی کررہا تھا،ترقی کاسفرجہاں ختم کیاگیاتھا وہاں سے وہ سفر شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ21اکتوبر کونوازشریف پاکستان آرہا ہے ،انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان دوبارہ ترقی کرے؟21اکتوبر کونوازشریف کا استقبال کرنےکیلئےمینارپاکستان پہنچناہوگا،غربت اوربیروزگاری کاخاتمہ دیکھناچاہتے ہیں تونوازشریف کولاناہوگا،پاکستان کوترقی کی بلندیوں پردیکھناچاہتے ہیں تو نوازشریف کولانا ہوگا،پاکستان کوہمسایہ کے مقابلے میں کھڑاکرنا ہےتونوازشریف کولاناہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف ان نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ دےگا،پنجاب میں جودانش اسکول بنے تھے وہ باقی شہروں میں دوبارہ بنیں گے،شاہراہیں دوبارہ بنیں گی،ترقی دوبارہ ہوگی،روزگارملےگا،بیروزگاری ختم ہوگی،21اکتوبر کو مینارپاکستان جانا ہے اورپاکستان بچاناہے۔
ان کا کہنا تھاکہا کہ مخالفین سوال کرتے ہیں16ماہ میں تم نے کیاکیا،میری جو خدمات ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں،16ماہ میں اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تونہ یہ جلسہ ہوتا،نہ سیاست ہوتی،اگر ریاست تباہ ہوجاتی تو سیاست کہاں کی تھی،اگرریاست بچانے میں سیاست کو نقصان پہنچاتوکوئی فکر نہیں،اگر ریاست تباہ ہوجاتی توکچھ نہ بچتا،نہ دودھ ملتا،نہ دوا،نہ کتابیں،نہ پیٹرول،نہ کاروبار ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لاکھوں لوگ بیروزگارہوتے ،پاکستان خدانخواستہ تباہ حال ہوجاتا،جوقربانی دی وہ کچھ نہی میری جان چلی جاتی ریاست بچائی پاکستان بچایا،پاکستان کو مضبوط کرنا ہےتونوازشریف کولانا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ فلسطین تباہ ہوگیا تو پھر دنیا بھی نہیں بچے گی،اس تباہی کاواحد حل ہےفلسطینیوں اورکشمیریوں کو ان کاحق دیا جائے،تمام مسائل کوکشمیر سمیت بات چیت سے حل کریں گے۔