آزاد کشمیرمیں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،وادی جہلم، وادی لیپہ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات برفباری سے سردی بڑھ گئی۔
مظفرآبادشہرمیں گزشتہ رات شدید بارش کے بعد بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ مزید بارش کا بھی امکان ہے،
وادی جہلم، وادی لیپہ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات برفباری سے سردی بڑھ گئی،وادی نیلم کے بالائی علاقوں اڑنگ کیل، گریس ،شونھر ،جاگراں میں گزشتہ رات برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔