سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی پارٹی کو پارلیمنٹ میں بھی اکثریت حاصل ہوگئی۔
قبل ازوقت انتخابات میں نیشنل پیپلزپاورکو 196میں سے 137نشستیں ملیں،گزشتہ پارلیمنٹ میں حکمران اتحاد این پی پی کے پاس صرف تین نشستیں تھیں،مقامی میڈیا کےمطابق مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد دوسو پچیس ارکان کےایوان میں نیشنل پیپلز پاورکو ڈیڑھ سو سےزائد نشستیں مل سکتی ہیں۔
صدرانورا کمارا ڈسانائیکے نےصدر منتخب ہونے کےبعد پارلیمنٹ میں نیامینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔