کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،جہاں دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھ کر 94786 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 94 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔