منی پور میں بھارتی فورسز کےجعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی عروج پر ہے۔
منی پورمیں عیسائیوں اور اقلیتوں کے خلاف نسل کشی جاری ہے،جیریبام سے تین بچوں اور تین خواتین لاپتہ ہیں،دو بوڑھے افراد کی تشدد شدہ لاشیں ملبے سے برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے ہاتھوں 10 کوکی عیسائیوں کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ ہے،پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد شراندازی میں ملوث ہیں۔
"11 نومبر کو جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے عسکریت پسند نہیں بلکہ ہمارے گائوں کے رضاکار تھے" کوکی اکثریتی اضلاع میں ہڑتال کی کال دی۔
کوکی قبائل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے گاؤں کو لوٹنے اور جلانے میں مدد فرائم کی،احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بھارتی پولیس سرعام معافی نہیں مانگتی۔